ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میچ آفیشلز کے وارے نیارے، پی سی بی نے بڑا اعلان کردیا

PCB
کیپشن: PCB
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) نے میچ آفیشلز کے سپلیمنٹری پینل  کیلئے ماہوار وظیفے کا اعلان کردیا ۔

بورڈ حکام کے مطابق 23 رکنی اس پینل میں 15 امپائرز اور 8 میچ ریفریز شامل ہیں، جنہیں ماہوار 25 ہزار روپے وظیفہ ملے گا، اس سے قبل پی سی بی صرف انٹرنیشنل اور ایلیٹ پینل میں شامل میچ آفیشلز کو ماہوار وظیفہ دیا کرتا تھا۔ انٹرنیشنل پینل کا ماہوار وظیفہ 1 لاکھ 32 ہزار 250 روپے اور ایلیٹ پینل کو  69 ہزار 575 روپے ماہوار وظیفہ دیا جاتا ہے۔

اس کے علاوہ پی سی بی اپنے تمام میچز آفیشلز کو میچ فیس 10ہزار روپے روزانہ اور ڈیلی الاؤنس 2500 روپے روزانہ دینے کے ساتھ ساتھ ان کے سفری اور رہائشی اخراجات بھی اٹھاتا ہے، اب میچ آفیشلز کسی ایک چار روزہ میچ میں 52 ہزار روپے تک کما سکتے ہیں، اسی طرح وہ محدود طرز کی کرکٹ میں اب ہر میچ میں 15 ہزار روپے کماسکتے ہیں۔

علاوہ ازیں پی سی بی اپنے میچ اسکوررز کا بھی خیال رکھتے ہوئے، ایک ڈومیسٹک میچ میں میچ اسکورر کو 7500 روپے روزانہ ملیں گے۔ اس کے علاوہ انہیں اس میچ میں 2500 روپے ڈیلی الاؤنس بھی ملے گا۔

پریکٹس میچ میں اسکورر کو روزانہ 1500 روپے میچ فیس اور 2000 روپے ڈیلی الاؤنس ملے گا۔ڈومیسٹک اور ایج گروپ کرکٹ میں پی سی بی انہیں لاجسٹک سہولیات بھی مہیا کرتا ہے۔