(مانیٹرنگ ڈیسک) یوئیفا نیشنز لیگ کے دوران معروف فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو شدید زخمی ہو گئے ، ناک سے خون بہنے پر انہیں گراؤنڈ سے باہر لے جایا گیا۔
یوئیفا نیشنز لیگ کے دوران پرتگال کے سٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو جمہوریہ چیک کے گول کیپر سے ٹکرا کر بری طرح زخمی ہو گئے ، اپنی ٹیم کیلئے گول کرنے کی جدو جہد میں کرسٹیانو رونالڈو نے فٹبال کو ہیڈ کرنے کی کوشش کی اور اس دوران وہ جمہوریہ چیک کے گول کیپر ٹومس ویکلک سے ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں دونوں کھلاڑی بری طرح زخمی ہو گئے.
رونالڈو کی ناک سے خون بہنے لگا اور نہیں فوری طور پر گراؤنڈ سے باہر لے جایا گیا، شدید زخمی ہونے کے باوجود رونالڈو ناک سے بہتے خون کو صاف کرا کر دوبارہ میدان میں آئے اور کھیل کا حصہ بنے ۔
Ronaldo injured against the Czech national team???????? _ ????????#cristiano #Ronaldo #CR7???? #Portugal #czech #كريستيانو_رونالدو #البرتغال_التشيك pic.twitter.com/eL08bxyXF2
— ???????????????????????????? ???????????????????????????????? (@xmohamed_ALbaxX) September 24, 2022