ابرار الحق کا اپنی پہلی محبت سے متعلق حیران کن انکشاف

25 Sep, 2022 | 01:58 PM

(مانیٹرنگ ڈیسک) معروف گلوکار اور پی ٹی آئی رہنما  ابرار الحق نے اپنی پہلی محبت سے متعلق حیران کن انکشاف کردیا۔

حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے  گلوکار ابرار الحق نے بتایا کہ انہیں زندگی میں پہلی محبت اس وقت ہوئی تھی جب وہ سکول میں زیر تعلیم تھے اور وہ محبت بھی پرنسپل سے ہوئی تھی، دراصل میرے والد اور   پرنسپل ایک دوسرے کو جانتے تھے اور ان کی آپس میں اچھی بات چیت تھی، اسی لیے والد نے کہا تھا کہ اگر کبھی بھی کوئی مسئلہ ہو تو پرنسپل کو بتانا'۔

ابرار الحق نے کہا کہ ' پھر میں بار بار شکایتیں لے کر ان کے پاس جایا کرتا تھا، ایک دن پرنسپل نے مذاق میں کہا کہ تم ایسا کرو مجھ سے شادی کر لو  ویسے بھی پورا دن تم یہیں شکایتیں لے کر آتے رہتے ہو'۔

انہوں نے کہا کہ 'چونکہ اس وقت میں نادان تھا اور کم عمر ہونے کی وجہ سے میں نے پرنسپل کی بات کو کافی سنجیدہ لے لیا، میں نے گھر جاتے ہی اپنے والدین سے کہا کہ میں نے پرنسپل سے شادی کرنی ہے، جس پر گھر والوں نے مجھے سمجھایا کہ بیٹا ابھی آپ چھوٹے ہو، آپ کی ابھی شادی نہیں ہیپی برتھ ڈے ہوگی۔

 

مزیدخبریں