ایاز امیر کے بیٹے نے پہلی 2 بیویوں کو کیوں چھوڑا؟ تفصیلات سامنے آگئیں

25 Sep, 2022 | 12:50 PM

ویب ڈیسک:اپنی بیوی کو قتل کرنے والے سینئر صحافی ایاز امیر کے بیٹے شاہنواز سے متعلق نئی تفصیلات منظرعام پر آئی ہیں۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ ملزم شاہنواز اور مقتولہ سارہ کا 18 جولائی کو چکوال میں نکاح ہوا تھا، ملزم شاہنواز کسی بھی قسم کا کاروبار یا نوکری نہیں کرتا تھا اور وراثتی دکانوں کے کرائے پر زندگی گزار رہا تھا۔ذرائع کے مطابق ملزم شاہنواز کی پہلی بیوی نے شادی کے چند دن ہی علیحدگی اختیار کر لی تھی جبکہ شاہنواز کی دوسری بیوی بھی شادی کے 6 ماہ بعد اسے چھوڑ گئی تھی۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ شاہنواز نے اے لیول میں مسلسل فیل ہونے پر تعلیم ادھوری چھوڑی تھی اور پہلی دو بیویوں کی ملزم شاہنواز کو چھوڑنے کی وجہ گھریلو ناچاکی اور لڑائی جھگڑے تھے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مقتولہ سارہ کے خاندان کو حال ہی میں اس کی شادی کا معلوم ہوا تھا، مقتولہ سارہ اور شاہنواز کی باضابطہ شادی اور رخصتی کی بات دونوں خاندانوں میں چل رہی تھی۔

دوسری جانب ذرائع کا بتانا ہے کہ مقتولہ سارہ کے والد آج رات کینیڈا سے پاکستان پہنچیں گے، مقتولہ سارہ کی تدفین تک میت پولی کلینک کے سرد خانے میں رہے گی۔

یاد رہے کہ دو روز قبل اسلام آباد کے علاقے چک شہزاد کے فام ہاؤس میں ایاز امیر کے بیٹے شاہنواز نے اپنی اہلیہ سارہ کو قتل کر دیا تھا۔گزشتہ روز عدالت نے شاہنواز کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا تھا جبکہ پولیس نے تفتیش کے لی سینئر صحافی ایاز امیر کو بھی حراست میں لے لیا ہے۔

مزیدخبریں