ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیس کی عدم ادائیگیوں پر رزلٹ جاری نہیں ہوگا؛ طلبا کیلئے بری خبر

Students Results With held for Fee
کیپشن: Students Result
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اکمل سومرو)طلباء کا رزلٹ فیسوں کی ادائیگیوں سے مشروط، نیشنل کالج آف آرٹس نے فیس کی ادائیگیاں نہ کرنے والے طلباء کا رزلٹ روک لیا۔

تفصیلات کےمطابق نیشنل کالج آف آرٹس نے فیسوں کی ادائیگیاں نہ کرنے والے طلباء کا فرسٹ ٹرم کا رزلٹ روک لیا ہے، فرسٹ ٹرم کی فیسیں کلیئر کرنے والے طلباء کو ہی اگلی ٹرم میں بیٹھنے کی اجازت ہوگی۔ این سی اے کی انتظامیہ نے فیسیں کلیئر کرنے کے لئے طلباء کو 27 ستمبر تک کی مہلت دی ہے۔ انتظامیہ نے طلباء کو ہدایت کی ہے کہ فیسیں جمع ہونے کے بعد ادا شدہ فیس کا چالان شعبہ امتحانات میں جمع کرایا جائے۔ اس ضمن میں طلباء کو بذریعہ نوٹس آگاہ بھی کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن نے میڈیکل کالجز میں داخلے کیلئے ایم ڈی کیٹ امتحان کو غلطیوں اور انتظامی حماقتوں کا مظہر قرار دے دیا،امتحان منسوخ کرکے پہلے سے رائج طریقہ کار کے تحت انٹری ٹیسٹ کے انعقاد کا مطالبہ کر دیا ۔

 پی ایم اے ہاوس میں پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن لاہور کے صدر ڈاکٹر اشرف نظامی ، جنرل سیکریٹری ڈاکٹر شاہد ملک ، ڈاکٹر ارم شہزادی ، ڈاکٹر واجد علی ، ڈاکٹر بشری حق ، ڈاکر احمد نعیم نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن میں بیٹھے نان ڈاکٹر عہدیداران ملک میں شعبہ طب کی تباہی و بربادی کر رہے ہیں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer