ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 11.9 فیصد ریکارڈ

corona positivist ratio in lahore
کیپشن: corona positivist ratio
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عظمت مجید)کورونا کی چوتھی لہر کی شدت برقرار، مہلک وائرس مزید 8 قیمتی زندگیاں نگل گیا،گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 470 نئےکیسز رپورٹ ہوئے،شہر میں کورونا کی مثبت شرح 11.9 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

تفصیلات کےمطابق شہر میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر کی شدت برقرار ہے،موذی وائرس سے ہلاکتوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر کے مختلف ہسپتالوں میں 470 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ موذی وائرس سے 8 افراد جان کی بازی ہارگئے۔شہر میں مثبت کیسز کی شرح 11.9 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ عمران سکندر بلوچ کا کہنا ہے کہ حفاظتی تدابیر اختیار کرکے خود کو موذی وائرس سے محفوظ بنایا جاسکتا ہے، شہری سے بلاضرورت گھروں سے باہر نکلنے سے اجتناب کریں۔

ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 44 ہزار 958 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 2060 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ فعال کیسز کی تعداد 652 ہزار 42 ہو چکی ہے، اب تک کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ سے تجاوز کر گئی جن میں سے 11 لاکھ57 ہزار332 افراد کورونا کو شکست دے چکے ہیں۔

کورونا کے باعث ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 27 ہزار524 ہے۔ آزاد کشمیر میں اب تک 734،بلوچستان میں 346 گلگت بلتستان میں 184 ،اسلام آباد میں 910، خیبر پختونخوا میں 5488، سندھ میں 7327 جبکہ پنجاب میں 12 ہزار 535 افراد کورونا کے باعث بیمار ہوکر چل بسے ہیں۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ کورونا کی چوتھی لہر انتہائی خطرناک ہے،شہری باربار صابن سے ہاتھ دھوئیں اور ماسک پہنچیں تاکہ اس وائرس سے بچاجاسکے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer