سٹیج کے نامور کامیڈین اداکار صغیر احمد المعروف برجو انتقال کرگئے

25 Sep, 2021 | 10:29 PM

M .SAJID .KHAN

(زین مدنی)سٹیج کے نامور اداکار کامیڈین صغیر احمد المعروف برجو امی نو بلا فیم دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے،برجو کی نماز جنازہ کل صبح دس بجے ادا کی جائے گی.

تفصیلات کے مطابق سٹیج کے نامور اداکار کامیڈین برجو دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کر گئے , برجو کی نماز جنازہ اتوار کی صبح دس بجے ادا کی جائے گی, برجو چالیس سال سے تھیٹر انڈسٹری سے وابستہ تھے اور ہزاروں ڈراموں میں سائیڈ رول کر چکے تھے۔

ان کی ایک کامیڈی آئٹم امی نوں بلا بئی امی نو بلا بے حد مقبول تھی,برجو نے ڈراموں کے ساتھ ساتھ متعدد فلموں میں بھی کام کیا.

مزیدخبریں