(ویب ڈیسک)کھیل میں ایسے واقعات بہت کم پیش آتے ہیں جو شائقین کی توجہ اپنی طرف مبذول کرلیتے ہیں،کرکٹ، ہاکی، فٹ بال یا کوئی بھی ایسی سرگرمیاں دلچسپ مقابلے دیکھنے کو ملتے ہیں اور ساتھ یادگارواقعات جو ذہنوں پر نقش ہوجاتے ہیں، کرکٹ میچ کے دوران ایسا واقعہ پیش آیا جہاں ساتھی کھلاڑی کی وجہ سے 'رن آؤٹ' ہونے والے کرکٹر نے غصے کا اظہار ایسے کیا کہ بیٹ زور سے ساتھی کے گلے پرجا لگا۔
تفصیلات کےمطابق کھلیوں میں ایسےمتعدد واقعات دیکھنے میں آئے جو تاریخ کا حصہ بن چکے ہیں، کرکٹ، فٹ بال، ہاکی، کبڈی کے علاوہ ایسی کھیلوں کی سرگرمیوں کی کثیر تعداد میں ویڈیوز سوشل میڈیا پر موجود ہیں جن کو دیکھ کر یا تو ہنسی آتی ہے یا پھر افسوس ہوتا، ایک روایتی کرکٹ میچ کے دوران ںاخشگوار واقعہ پیش آیا، باولر نے جیسے ہی بیسٹمین کو بال کرائی تو اس نے اووف سائیڈ پر کھیلا اور رنز کے لئے بھاگا اور دوسرا کھلاڑی بھی وکٹ کی جانب تیزی کے ساتھ لپکا۔
اسی ثناء میں شارٹ کھیلنے والا واپس جاپہنچا اور ساتھی کھلاڑی 'رن آؤٹ' ہوگیا، حریف ٹیم میں جشن کا سماں بندھ گیا، آؤٹ نے والے نے غصے میں آکر بیٹ کو ہاتھ سے دور پھینکنا چاہا مگر بدقسمتی سے وہ بیٹ ہوا میں سفر کرتا سیدھا ساتھی کھلاڑی کے گلے پر زور سے جالگا، اس ناخشگوار واقعہ کے بعد وہ بھاگ کر اس کے پاس گیا اور معذرت کی,ڈاکٹر بھی موقع پر پہنچ گیا، علاوہ ازیں مخالف ٹیم کے کھلاڑیوں نے بھی اس کا حال پوچھا۔