(علی رامے)ٹریفک پولیس میں کرپشن پر سخت ایکشن, کرپشن ثابت ہونے پر 2 ڈی ایس پیز سمیت 16افسران اور اہلکاروں کومعطل کر دیاگیا,ڈی آئی جی ٹریفک نے ایس ایس پی ٹریفک ہیڈ کوارٹر کو باضابطہ انکوائری کے احکامات بھی دے دیے.
تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب سہیل اختر سکھیرانے عوامی شکایات اور خفیہ انکوائری میں کرپشن ثابت ہونے پرکرپٹ افسران اور اہلکاروں کےخلاف سخت ایکشن لیا ہے، کرپشن پر 2 ڈی ایس پیز سمیت 16 سب انسپکٹرز ، ہیڈ کانسٹیبلز ، کانسٹیبلز اور وارڈنز کو ٹریفک ہیڈ کوارٹر کلوز کر دیا گیا ہے۔
ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر بہاولنگر ڈی ایس پی حسن دانیال اور ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر ڈی جی خان عمران رشید کو ٹریفک ہیڈ کوارٹرز کلوز کردیا گیا ہے، انچارج لائسنس برانچ سٹی ٹریفک پولیس ملتان مہیر اخلاق احمد اور انچارج لائسنس برانچ بہاولنگر محمد اجمل کو معطل کرکے ہیڈ کوارٹر کلوز کیا گیا ہے۔
ڈی آئی جی ٹریفک سہیل سکھیرانے ٹریفک وارڈن ملتان تجمل احمد اور ٹریفک وارڈن بہاولنگر وسیم طاہر کو بھی معطل کرکے ہیڈ کوارٹر کلوز کردیا ہے جبکہ ایس ایس پی ٹریفک ہیڈ کواٹرز ڈاکٹر بشریٰ کو معطل کیے گئے افسران کے خلاف باضابطہ انکوائری کا حکم جاری کیا گیا ہے۔