شو روم میں گاڑی لینے آنے والا شخص انتظامیہ کے ہاتھوں قتل

25 Sep, 2021 | 07:56 PM

Abdullah Nadeem

ویب ڈیسک:   لاہور  کے علاقے  والٹن روڈ کے شاپنگ مال میں 65 سالہ شخص کی ہلاکت کے   معاملے کا مقدمہ درج کرلیا گیا، 65 سالہ شخص سویر گوندل شوروم سے کار لینے آیا تھا۔

پولیس کے مطابق  گاڑی نہ ملنے پر سویر گوندل کا شو روم انتظامیہ سے جھگڑا ہوا اور اُسے یرغمال بنالیا۔ایف آئی آر کے مطابق جھگڑے کے بعد سویر گوندل کی حالت خراب ہوئی مگر اسپتال نہیں پہنچایا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ شوروم کے منیجر زبیر اور دو گارڈز کو گرفتار کر لیا گیا ہے.65 سالہ شہری کی لاش پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کردی گئی۔

مزیدخبریں