ہواوے کی چیف فنانشل آفیسر کینیڈا سے رہا

25 Sep, 2021 | 06:59 PM

ویب ڈیسک: چین کی ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی ہواوے  کی چیف فنانشل آفیسر مینگ وانزو کو کینیڈا میں دوبارہ رہا،  چین روانہ ہوگئیں۔

رپورٹ کے مطابق وانزو نے اپنے خلاف عائد الزامات کو ختم کرنے کے لیے امریکی وزارت انصاف کے ساتھ ایک معاہدہ کیا ہے۔ امریکی استغاثہ کے مطابق وانزو کے خلاف دھوکہ دہی کے الزامات کو معطل اور بعد میں ختم کر دیا جائے گا۔ 49 سالہ مینگ وانزو کو وینکوور کے انٹرنیشنل ایئر پورٹ پرسن 2018 میں گرفتار کیا گیا تھا اور عدالتی کارروائی کے دوران وہ ہاؤس اریسٹ تھیں۔

ہواوے ایگزیکٹو پر ایران پر عائد امریکی پابندیوں کی خلاف ورزی کے الزامات تھے۔ اس فیصلے کے بعد وانزو وینکوور سے چین کے لئے روانہ ہو گئی ہیں۔ ادھر بیجنگ حکومت نے بھی چین کی جیل میں قید دو کینڈین شہریوں کو رہا کر دیا ہے، نئے معاہدے کے چند ہی گھنٹوں بعد ہی دو کینیڈین شہریوں کو جنہیں دسمبر 2018 میں مینگ کو حراست میں لیے جانے کے کچھ دن بعد گرفتار کیا گیا تھا۔

جنہیں اب چین کی جیلوں سے رہا کر دیا گیا ہے اور وہ واپس اپنے ملک کینیڈا جا رہے ہیں۔ دو کینیڈین کاروباری شخصیات مائیکل سپاور اور سابق سفارتکار مائیکل کوریگ کو ایک ہزار سے زائد دنوں کے لیے چین میں رکھا گیا۔ اگست میں چین کی عدالت نے سپاور کو جاسوسی کے الزام میں 11 سال قید کی سزا سنائی تھی۔

مزیدخبریں