نجی تعلیمی اداروں کے سربراہان کیلئے اہم خبر

25 Sep, 2021 | 06:01 PM

M .SAJID .KHAN

(اکمل سومرو)پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کا اپنے پرائیویٹ پارٹنر سکولوں کی انسپکشن کرنے کا فیصلہ، سکولوں میں فرنیچر، کلاس رومز اور واش رومز کی سہولت نہ ہونے پرسربراہان کو جرمانے کیے جائیں گے۔

تفصیلات کےمطابق پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے اپنے پرائیویٹ پارٹنر سکولوں کی انسپکشن کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سکولوں میں فرنیچر اور کلاس رومز میں سہولیات کی انسپکشن ہوگی۔ مطلوبہ سہولیات کی عدم دستیابی پر سکولوں کے سربراہان کو جرمانے ہوں گے۔ پیف حکام نے سکولوں کو سہولیات یقینی بنانے کیلئے ایک مہینے کی مہلت دی ہے۔

پیف حکام لاہور سمیت صوبے بھر میں ساڑھے سات ہزار سکولوں کی انسپکشن کریں گے ۔ سکول میں پینے کے صاف پانی اور واش رومز کی سہولت کی بھی انسپکشن ہوگی۔

دوسری جانب  احساس انڈرگریجویٹ سکالرشپ پورٹل نئی درخواستوں کے لیے 30 ستمبر کو کھولا جائے گا،طلبا رواں تعلیمی سال کی درخواستیں پورٹل پر آن لائن جمع کروا سکیں گے،یہ فیصلہ سینیٹر ڈاکٹر ثانیہ نشتر کی صدارت میں سکالرشپ پروگرام کی سٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس میں ہوا۔

احساس انڈر گریجویٹ سکالر شپ آن لائن پورٹل 30 ستمبر سے کھولا جارہا ہے جس کے تحت مستحق خاندانوں کے 50 ہزار طلبا وطالبات کو اسکالر شپ دیئے جائیں گے۔

جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق تعلیمی سال 2022-2021 کیلئے آن لائن پورٹل نئی درخواستیں دوبارہ وصول کر ے گا جس کے تحت ملک کی 119 پبلک یونیورسٹیوں میں زیرتعلیم مستحق طالب علم درخواست دے سکتے ہیں۔

مزیدخبریں