27 ،28ستمبر کوموبائل فون سروس بند رہے گی

25 Sep, 2021 | 05:42 PM

M .SAJID .KHAN
Read more!

(عرفان ملک)شہر میں ستائیس اور اٹھائیس ستمبر کو موبائل فون سروسز جزوی طور پر بند رہیں گئی، لاہور پولیس کی درخواست پر عرس اور چہلم کے سیکورٹی انتظامات کے حوالے سے موبائل فون سروسز معطل کی جائیں گئی.

تفصیلات کے مطابق حضرت داتا گنج بخش رحمتہ اللہ علیہ کے 978 ویں عرس کی تین روزہ تقریبات کا آغاز 26 ستمبر کو ہورہا ہے،زائرین کورونا ایس او پیز پرعمل درآمد کرتے ہوئے شرکت کرسکیں گے,عرس داتاعلی ہجویری اور چہلم پرموبائل فون سروس جزوی طور پر بند رہے گی،موبائل فون سروس 27 اور28ستمبر کو بند رہے گی,موبائل فون سروس لاہور پولیس کی درخواست پر بند کرنے کے احکامات جاری کیے گئے.

ایڈمنسٹریٹر داتا دربار خالد محمود سندھو نے کہا ہے کہ عرس کی تقریبات کا آغاز کل رسم چادر پوشی سے ہوگا، جس کے بعد تین روزہ تقریبات میں ہزاروں زائرین اور عقیدت مند مزار شریف پر حاضری دیں سکیں گے،کورونا ایس او پیز پر ہر ممکن عملدرآمد کروایا جائے گا، زائرین کو ماسک لازمی پہننا ہو گا، تقریبات کے دوران زائرین کے لئے بڑے پیمانے پر لنگر کی تیاری بھی شروع کر دی جائے گی۔

  لنگر کمیٹی کے سربراہ میاں سعید نے کہا کہ آنیوالے زائرین کی مٹن قرمہ، مٹن بریانی، نان حلیم ، زردہ اور حلوہ کیساتھ تواضع کی جائے گی، تقریبات کے پہلے روز داتا دربار کے سامنے دودھ کی روایتی  سبیل کا بھی افتتاح کر دیا جائے گا، تقریبات کے دوسرے روز سماع ہال میں محفل سماع کا آغاز بھی ہو جائے گا، جس میں ملکی اور غیر ملکی قوال اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔ 

مزیدخبریں