نئی نویلی دلہن نے شادی کے دوسرے روز ہی طلاق لے لی، وجہ کیا بنی؟

25 Sep, 2021 | 05:35 PM

ویب ڈیسک: سعودی عرب میں طلاق کا ایک انوکھا ترین کیس سامنے آیا ہے جس میں ایک خاتون نے شادی کے صرف دو روز بعد ہی طلاق کا مطالبہ کر دیا۔ طلاق کے مطالبے کا سبب یہ انکشاف تھا کہ خاتون کا شوہر "گنجا" ہے۔
رپورٹ کے مطابق احمد عجب ایڈووکیٹ نے  میڈیا کو  بتایا کہ شوہر نے اس کیس کے حوالے سے  اس سے مشاورت طلب کی اور ساتھ ہی یہ بات معلوم کی کہ گنجے پن کو کس حد تک شوہر  کی خامی شمار کیا جاتا ہے۔ جس پر قانونی مشیر نے واضح کیا کہ اگر شوہر میں نفرت انگیز اور ٹھوس عیب کا انکشاف ہو مثلا دیوانہ پن، برص، جذام یا اعضا کا مرض وغیرہ تو بیوی فسخِ نکاح کا مطالبہ کرنے کا حق رکھتی ہے، تاہم گنجا پن کوئی ٹھوس عیب نہیں ہے۔

مزیدخبریں