گھریلو صارفین کیلئے گیس کی قیمت 35فیصد تک بڑھانے کی تجویز

25 Sep, 2021 | 05:01 PM

Abdullah Nadeem

ویب ڈیسک:   گھریلو صارفین کیلئے گیس کی قیمت 35فیصد تک بڑھانے کی تجویز زیرِ غور ہے۔

ذرائع کے مطابق پٹرولیم ڈویژن کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں اضافے کی تجویز گیس کے گھریلو صارفین کیلئے ہے،تجویز نومبر سے فروری تک 4 ماہ کیلئے ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پہلے دو سلیب کیلیے گیس کی قیمت میں اضافہ تجویز نہیں کیا گیا، گیس استعمال کے آخری 4 سلیب پر 35 فیصد تک اضافے کی تجویز ہے۔

 قیمت میں اضافے پر فیصلہ نہیں کیا گیا،حتمی فیصلہ وفاقی کابینہ کرے گی۔گھریلو صارفین کیلئےآخری 4سلیب ماہانہ 200سے400 ایم ایم بی ٹی یو سے زائد استعمال کے ہیں، آخری 4سلیب کی قیمت ماہانہ553روپے سے1460 روپےفی ایم ایم بی ٹی یو تک ہے۔

مزیدخبریں