ویب ڈیسک : عدنان سمیع اور زیبا بختیار کے بیٹے اور گلوکار اذان سمیع اپنے اس ڈیبیو ڈرامے میں اداکارہ یمنیٰ زیدی اور سجل علی کے ساتھ پرفارم کرتے نظر آئیں گے۔
رپورٹ کے مطابق'' عشقِ لا'' کی کہانی میں ایک نوجوان کے گرد گھومتی ہے جو اپنے آپ کو کھوجنے نکلا تھا لیکن اس روحانی سفر میں وہ ابدی محبت کی تلاش میں کھوجائے گا۔سجل علی صحافی کے کردار میں دکھائی دی ہیں جبکہ اذان سمیع ایک طاقتور اور بارعب شخصیت کے انداز میں نظر آئے ہیں۔
ڈرامے کی کاسٹ میں اداکارہ سجل علی، یمنی زیدی اور اذان سمیع خان پہلی مرتبہ بطور اداکار ٹی وی اسکرینز پر نظر آئیں گے۔ اس ڈرامے کے 2 ٹیزرز ریلیز کیے گئے ہیں۔ کہانی معروف ڈراما نگار قیصرہ حیات نے لکھی ہے اور اسے مومنہ درید پروڈکشنز کے بینر تلے پروڈیوس کیا جارہا ہے۔
عہدِ وفا’ میں گلزار کے کردار سے مقبول ہونے والے اداکار عدنان صمد خان بھی اس ڈرامے میں اپنے فن کا جادو جگاتے نظرآئیں گے۔