10 منٹ میں سافٹ ڈرنک پینے سے چینی شخص ہلاک

25 Sep, 2021 | 04:37 PM

Abdullah Nadeem

ویب ڈیسک:   چین میں شدید گرمی کے دوران ٹھنڈی سافٹ ڈرنک پینے سے شہری کی موت ہو گئی۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق چین میں 22 سالہ نوجوان دس منٹ میں ڈیڑھ لیٹر بوتل پینے کے بعد جسم میں گیس بھرنے سے چھ گھنٹے میں انتقال کرگیا۔میڈیا رپورٹ میں کہا گیا  کہ نوجوان شہری نے دس منٹ میں ڈیڑھ لیٹر  کی بوتل پی لی جس نے اس کے جسم میں خطرناک حد تک گیس بھر دی، جس وجہ سے اس کے جگر کو آکسیجن ملنا مشکل ہو گیا۔
رپورٹ کے مطابق  شہری بوتل پینے کے 6 گھنٹے بعد شدید درد اور سوجن پیٹ کی شکایت کے ساتھ اسپتال پہنچا، لیکن اس کی جان بچائی نہ جا سکی۔ڈاکڑز کا کہنا ہے کہ شہری کو پہلے سے کوئی مسئلہ لاحق نہیں تھا، لیکن جب وہ اسپتال لایا گیا تو اس کی دھڑکن تیز، لو  بلڈ پریشر، اور سانس کا مسئلہ درپیش تھا۔

سی ٹی اسکین میں بھی شہری کی آنتوں میں گیس دکھائی دی۔جگر  بچانے کے لیے کئی ادویات بھی دی گئیں، لیکن 12 گھنٹوں بعد آنے والی بلڈ ٹیسٹ کی رپورٹس سے معلوم ہوا کہ شہری کا جگر بری طرح متاثر ہو چکا ہے اور وہ 18 گھنٹوں بعد جان کی بازی ہار گیا۔
تاہم برطانوی بائیو کیمسٹ کے پروفیسر نے کولڈ ڈرنک سے موت ہونے کی وجہ کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ موت کی وجہ جاننے کے لیے مزید رپورٹس کی ضرورت ہے۔ ان کا ماننا ہے کہ موت کا سبب بیکٹیریل انفیکشن ہو سکتا ہے جو جسم کے اندر جا کر گیس بننے کا سبب بنا۔

مزیدخبریں