ویب ڈیسک : معروف اینکر نادیہ خان آئی ٹی ماہر کے ہاتھوں لٹ گئیں ، یوٹیوب چینل بحال کرنے والا آئی ٹی ماہر ساری کمائی لے اڑا ملزم گرفتار کرلیا گیا۔
سائبر کرائم کا شکار بننے والی نادیہ خان نے ایف آئی اے میں شکایت درج کرائی تھی کہ ان کا یو ٹیوب چینل ہیک ہوگیا جس کی بحالی کے لئے ایک آئی ٹی اسپیشلسٹ کو ہائر کیا گیا تھاتاہم اس نے ہیکنگ بحال کرتے کرتےنادیہ خان کو چونا لگادیا۔
ایڈیشنل ڈائریکٹر سائبر کرائم عمران ریاض نے بتایا کہ نادیہ خان کا گزشتہ سال ستمبر میں یوٹیوب چینل ہیک ہو گیا تھا جسے ریکور کرنے کے لیے اس نے ایک آئی ٹی ماہر کی خدمات حاصل کیں ۔ملزم حماد سمیع نے چینل بحال کر دیا مگر ہوشیاری سے یوٹیوب کی سیٹنگ بدل دی اور بنک اکاوئنٹ سمیت تمام معلومات تبدیل کر دیں اور کمائی اپنے بنک اکاونٹ میں منتقل کرنے لگا۔