ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اب آئی فون ڈپریشن اور دماغی تنزلی کو بھی شناخت کرسکے گا

Now the iPhone will be able to recognize depression and mental decline
کیپشن: iPhone
سورس: City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:   ایپل کمپنی نے امید ظاہر کی ہے کہ بہت جلد آئی فون استعمال کرنے والے میں ڈپریشن، بےچینی اور دماغی کمزوری یا تنزلی کی تشخیص کی جاسکے گی اور اس پر ابتدائی تجربات بھی کئے گئے ہیں۔

اس ضمن میں چہرے کی شناخت، آواز، نیند، دل کی دھڑکن، نیند اور دیگر کیفیات کا جائزہ لیا جائے جس کے لئے مختلف ٹولز بنائے جارہے ہیں ،اگرچہ اس میں معلومات اور شناخت کو خفیہ رکھا جائے گا۔ایپل کے مطابق دماغی کیفیات کی شناخت کے لئے چلنے کے انداز اور سانس لینے کے عمل کا بھی جائزہ لیا جاتا ہے، یہاں تک کہ اسمارٹ فون پر الفاظ کی ٹائپنگ اور اس کی رفتار کو بھی ملحوظِ خاطر رکھا جاتا ہے۔

دوسری جانب ادویہ ساز کمپنی بایوجین دیگر کم شدت کی دماغی امراض کا جائزہ بھی لے گی، یوسی ایل اے کے پروگرام کو ’سی بریز‘ اور بایوجین کے اشتراک کے منصوبے کو ’پائی‘ کا نام دیا گیا ہے تاہم یہ ساری معلومات ایپل کے کسی کلاؤڈ یا ڈیٹا سرور کو نہیں بھیجی جائے گی۔اس کی باضابطہ آزمائش اگلے برس سے شروع ہوگی جس میں یوسی ایل اے کے ماہرین 3000 افراد کا جائزہ لیں گے۔اگلے دو برس میں بایوجین 20 ہزار افراد کا ڈیٹا لے گی ان میں سے نصف یعنی دس ہزار افراد ایسے لئے جائیں گے جو کسی نہ کسی ذہنی عارضے کے شکار ہوں گے لیکن ان میں مرض کی شدت کم ہوگی۔

اس کے علاوہ لگ بھگ 23000 افراد کے ڈیٹا پر الگورتھم اور سافٹ ویئر بنائے جائیں گے لیکن ایپل نے کہا ہے کہ یہ ابھی صرف شروعات ہیں اور اس پر بہت کام کرنے کی ضرورت ہے تاہم ایپل نے اعتراف ضرور کیا ہے کہ اب وہ آئی فون کو دماغی امراض کی شناخت کے لئے ضرور استعمال کریں گے۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر