کپل شرما کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا

25 Sep, 2021 | 02:44 PM

Abdullah Nadeem

ویب ڈیسک:  بھارتی کامیڈین کپل شرما مشکل میں پڑگئے ،کپل شرما شو کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کی شیو پوری کی ضلعی عدالت میں کپل شرما شو کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ یہ ایف آئی آر شو کی ایک قسط کے خلاف درج کرائی گئی ہے کیونکہ اس قسط میں شو کے اداکاروں کوکمرہ عدالت کا منظر پیش کرتے ہوئے اسٹیج پر الکحل (شراب) پیتے ہوئے دکھایا گیا تھا۔ شکایت کنندہ نے الزام لگایا ہے کہ اداکاروں نے اپنے شو میں عدالت کی بے عزتی کی ہے۔

وکیل کے مطابق شو کے میزبان کپل شرما اور بھارتی ٹی وی چینل کے ڈائریکٹر ایم پی سنگھ کے خلاف آئی ٹی ایکٹ اور ایکسائز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے جبکہ اس معاملے کی سماعت یکم اکتوبر کو ہوگی۔واضح رہے کہ شو کی جس قسط کے خلاف یہ ایف آئی آر درج کروائی گئی ہے وہ 19 جنوری 2020 کو نشر ہوئی تھی اور 24 اپریل 2021 کو یہ قسط دوبارہ دکھائی گئی تھی۔

مزیدخبریں