ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیرس، لندن، نیو یارک، سڈنی پیچھے رہ گئے، لاہور بازی لے گیا

Lahore
کیپشن: Lahore
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور ٹریفک حادثات کے حوالے سے دنیا کے محفوظ ترین شہروں میں شامل ، نئی رینکنگ میں باغوں کے شہر لاہور نے لندن، نیو یارک، پیرس، بیجنگ، سڈنی اور ماسکو کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔

ورلڈ ٹریفک انڈیکس رپورٹ کے مطابق روڈ سیفٹی کے معاملے میں لاہور کی رینکنگ میں گزشتہ تین سالوں میں بہت زیادہ بہتری آئی ہے، 245 شہروں میں سے  38ویں سے 118 ویں نمبر پر آگیا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ لاہور میں سفر کے دورانیے میں واضح کمی ہوئی ہے جبکہ ٹریفک قوانین کی پاسداری اور شہریوں میں روڈ سیفٹی کے حوالے سے آگاہی میں اضافہ ہوا ہے، اس کے علاوہ شہر میں سر پر چوٹ لگنے کے واقعات میں بھی کمی واقع ہوئی ہے، لاہور میں جان لیوا حادثات میں 33 فیصد کمی آئی ہے، ٹریفک کی روانی بھی بہتر  ہوئی ہے۔

پنجاب سیف سٹی اتھارٹی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ای چالان سسٹم کے باعث ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی 56 فیصد کم ہوگئی ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer