حافظ شہباز علی: شہروز کاشف نے دنیا کی آٹھویں بلند ترین چوٹی منازلو سر کرلی ہے وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے پاکستان کے کم عمر ترین کوہ پیما ہیں۔
لاہوری ونڈربوائے 19 سالہ شہروز کاشف کے والد سلمان کاشف کے مطابق شہروز نے نیپال میں 8163 میٹر بلند چوٹی مناسلو پرصبح ساڑھے پانچ بجے پرچم لہرایا۔ اس طرح براڈ پیک، ماونٹ ایورسٹ اورکے ٹوکے بعد کاشف نے دنیا میں 8000 میٹربلند چوتھی چوٹی سرکرلی ہے۔
SUMMIT !!!!!!!
— TheBroadBoy (@Shehrozekashif2) September 25, 2021
Ma Sha Allah ….. Shehroze Kashif has done it again for Pakistan ????????????????????????
Today morning, Shehroze summited Manaslu 8163m ASL in Nepal at 5:40 a.m. PST. pic.twitter.com/t6yjJh6Xwu
شہروز کاشف کی اس ایک اور کامیابی پر صوبائی وزیر کھیل رائے تیمور بھٹی نے بہادر اورمثالی کوہ پیما شہروز کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اس کم عمری میں ایسی بہادری ودلیری کی مثال نہیں ملتی، کوہ پیمائی کے شعبے میں شہروزکاشف نوجوانوں کے رول ماڈل ہیں۔
ہمارے نوجوان قومی ہیرو @Shehrozekashif2 نے نیپال میں8163میٹر بلند چوٹی مناسلو سر کرکے دنیا میں8000میٹر بلند چوتھی چوٹی سرکر لی ہے۔شہروز اس کم عمری میں ایسی بہادری و دلیری کی مثال نہیں ملتی۔آپ کوہ پیمائی کے شعبے میں نوجوانوں کے رول ماڈل ہیں۔اللہ تعالی آپ کو مزید کامیابیاں دے۔آمین! pic.twitter.com/AFtYPuXy5t
— Rai Taimoor Khan Bhatti (@RaiTaimoorPTI) September 25, 2021
یاد رہے کہ ماونٹ ایورسٹ سر کرنے کے بعد شہروزکو اسپورٹس بورڈ پنجاب نے اپنا یوتھ ایمبیسیڈرمقررکیا تھا۔