نوجوان کو گھرکے باہر سیلفی لینا مہنگا پڑگیا

25 Sep, 2021 | 01:20 PM

Malik Sultan Awan

وقاص احمد: لاہور میں سیلفی بنانے والے نوجوانوں کو ڈاکوؤں نے گھر کی دہلیز پر لوٹ لیا ۔ 4 ڈاکوؤں کی دن دیہاڑے لوٹ مار کی فوٹیج منظر عام پر آگئی، واردات کے بعد ڈاکو اسلحہ لہراتے ہوئے فرار ہوگئے۔

لاہور کے علاقہ ساندہ میں گھر کی دہلیز پر سلفی بنانے والے نوجوانوں کو لوٹ لیا گیا، 4 ڈاکوؤں کی دن دیہاڑے لوٹ مار کی فوٹیج منظر عام پر آگئی۔ فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ڈاکوؤں نے گھر کی دہلیز پر کھڑے دو نوجوانوں سے موبائل فونز چھیننے۔ واردات کے دوران ڈاکو شہریوں کو جان سے مارنے کی دھمکی بھی دیتے رہے۔

نوجوان گھر کے باہر کھڑے تھے،موٹر سائیکل سوار نقاب پوش 4ڈاکو وں نے لوٹ لیا۔واردات کے بعد ڈاکو اسلحہ لہراتے ہوئے فرار ہوگئے۔ متاثرہ شہری نے تھانہ ساندہ میں ڈکیتی کا مقدمہ درج کیلئے درخواست دے دی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واردات گزشتہ روز ہوئی جلد ملزمان کو گرفتار کر لیں گے۔

مزیدخبریں