لاہور ٹیکس بار نے حکومت سے اہم مطالبہ کردیا

25 Sep, 2021 | 12:44 PM

Arslan Sheikh

ملک اشرف: ٹیکس ریٹرن جمع کروانے کی آخری تاریخ میں صرف پانچ روز باقی رہ گئے، لاہور ٹیکس بار نے وفاقی حکومت اور ایف بی آر سے مدت مزید  1 ماہ بڑھانے کا مطالبہ کر دیا۔

لاہور ٹیکس بار کے صدر جمیل بیگ اور نائب صدر حسیب اللہ خان نے ٹیکس ریٹرن جمع کروانے کی مدت میں اضافے کا مطالبہ کیا ہےجبکہ دیگر وکلا کی جانب سے بھی وفاقی حکومت اور ایف بی آر سے مدت ایک ماہ بڑھانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ نائب صدر ٹیکس بار حسیب اللہ خان نے سٹی فورٹی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس مرتبہ انکم ٹیکس ریٹرن جمع نہ کروانے والوں کو بھاری جرمانے جمع ہوں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ابھی تک ٹیکس گزاروں کی بڑی تعداد نے ریٹرن جمع نہیں کروائے، ایف بی آر کا سسٹم ہیک ہونے کے باعث ایک ہفتہ انکم ٹیکس ریٹرن جمع نہیں ہوسکے۔ ایف بی آر کی ویب سائٹ تاحال مکمل فنکشنل نہیں، ٹیکس ریٹرن بروقت جمع نہ ہونے سے قومی خزانے کا نقصان ہوگا۔
 

مزیدخبریں