گلبرگ (سٹی42 نیوز)عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار عاطف اسلم نے بھی مختصر ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک کی دْنیا میں قدم رکھ دیا، عاطف اسلم نے مقبول ترین ایپ ٹک ٹاک پر اپنا تصدیق شدہ اکاؤنٹ بنالیا۔
گلوکار نے صرف دو روز قبل ہی ٹک ٹاک پر اپنا اکاؤنٹ بنایا ہے جس پر اْنہوں نے اپنے اور صفِ اول اداکارہ ماہرہ خان کے گانے اجنبی کے ٹیزرز اپ لوڈ کیے ہیں، دو روز قبل بنائے گئے اکاؤنٹ پر عاطف اسلم کو 21 ہزار سے زائد صارفین نے فالو کرلیا ہے جبکہ اب تک اْن کی ویڈیوز پر 82 ہزار سے زائد لائکس آچکے ہیں، عاطف اسلم کی ٹک ٹاک پر انٹری کی خبر تیزی سے پھیل رہی ہے اور مداحوں کی جانب سے بے حد خوشی کا اظہار کیا جارہا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان کی صفِ اول اداکارہ ماہرہ خان اور عالمی شہرت یافتہ گلوکار عاطف اسلم 10 سال بعد پھر ایک ساتھ نظر آنے کے لیے تیار ہیں۔ اپنے دونوں بڑے پسندیدہ ستاروں کو ایک بار پھر ساتھ دیکھنے کے لیے مداح بے صبری سے اس نئی میوزک ویڈیو 'اجنبی' کی ریلیز کا انتظار کر رہے ہیں۔ 10 سال قبل 2011 میں گلوکار عاطف اسلم اور اداکارہ ماہرہ خان نے معروف پاکستانی ہدایتکار اور فلم ساز شعیب منصور کی فلم 'بول' میں ایک ساتھ کام کیا تھا۔