ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خود کو ٹوٹا اور تھکا ہوا محسوس کریں تو ڈانس کریں، نادیہ جمیل کا مشورہ

Nadia Jamil
کیپشن: Nadia Jamil
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ڈیفنس (زین مدنی) معروف اداکارہ نادیہ جمیل نے سوشل میڈیا پر بھنگڑا ڈالتے ویڈیو شیئر کر تے ہوئے مشورہ دیا ہے کہ جب خود کو ٹوٹا اور تھکا ہوا محسوس کریں تو ڈانس کریں۔

نادیہ جمیل کی جانب سے اپنے سوشل میڈیا اکائونٹ انسٹا گرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ بھرپور انداز میں بھنگڑا ڈال رہی ہیں اور بھنگڑا ڈالنے کی ترغیب بھی دے رہی ہیں۔

 واضح رہے کینسر کو شکست دینے والی اداکارہ نادیہ جمیل کے مداح ان کی یہ ویڈیو دیکھ کر خوشی کا اظہار کر رہے ہیں، نادیہ جمیل کا اپنی انسٹا پوسٹ کے کیپشن میں لکھنا ہے کہ بھنگڑا کبھی بھی اور کہیں بھی۔

انہوں نے مزید لکھا کہ وہ خود بھی کینسر جیسے مرض کو شکست دینے کے سفر سے گزری ہیں، یہ ڈانس ان سب کے لیے جو اس سفر سے گزرے ہیں یا گزر چکے ہیں ہم سب جینا چاہتے ہیں، ہماری چاہت جینا ہے۔

نادیہ جمیل نے لکھا کہ ڈانس کریں، جب خود کو ٹوٹا اور تھکا ہوا محسوس کریں تو ڈانس کریں، جب آپ گھر کے کام کر رہے ہوں یا ختم کرچکے ہوں تو ڈانس کریں، دفترسے گھر آئیں تو ڈانس کریں، جب آپ خود کو زندہ محسوس کرنا چاہیں تو ڈانس کریں۔

Sughra Afzal

Content Writer