ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اداکارہ آفرین خان شوہر کیخلاف تھانے پہنچ گئیں

اداکارہ آفرین خان شوہر کیخلاف تھانے پہنچ گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( زین مدنی ) تشدد اور قتل کی دھمکیاں، سٹیج کی نامور اداکارہ آفرین خان نے اپنے شوہر عدیل بھٹی کے خلاف تھانہ ستوکتلہ میں درخواست دیدی، آفرین خان کا کہنا ہے کہ وہ جلد خلعٰ کا دعوی بھی دائر کریں گی۔

آفرین خان نے تھانہ ستوکتلہ میں دی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے، ان کا شوہر ان پر تشدد کرتا اور انہیں قتل کرنے کی دھمکیاں دیتا ہے۔ تھانہ ستوکتلہ میں درخواست دیکر قانونی کارروائی کرنے کا کہہ دیا ہے۔ آفرین خان کا کہنا ہے کہ وہ جلد خلعٰ کا دعوی بھی دائر کریں گی، اب خاموش نہیں رہیں گی۔

یاد رہے نامور سٹیج اداکارہ آفرین خان نے چند روز قبل حکومت سے اپیل کی تھی کہ ان کا شوہر عدیل بھٹی ان کو قتل کی دھمکیاں دیتا ہے اور کہتا ہے کہ اپنی فیملی اور شوبز کو چھوڑ دو۔

آفرین خان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ان کی دو بیٹیاں ہیں جن کو لےکر وہ ان دنوں دربدر کی ٹھوکریں کھا رہی ہیں کیونکہ ان کا شوہر انہیں قتل کی دھمکیاں دیتا ہے۔ آفرین خان نے ہاتھ جوڑ کر اعلی حکام سے اپیل کی کہ ان کے ساتھ ہونے والے ظلم کی دادرسی کی جائے اس سلسلے میں جب آفرین خان کے شوہر سے رابطہ کیا گیا تو ان سے رابطہ نہ ہو پایا ۔