اداکارہ زارا نور کے ڈانس کی ویڈیو لیک

25 Sep, 2020 | 06:12 PM

Arslan Sheikh

( ویب ڈیسک ) اداکارہ زارا نور عباس ڈراموں میں اپنی بہترین اداری سے بہت مقبول ہیں لیکن حال ہی میں انکی ڈانس ویڈیو لیک ہوئی ہے۔

پاکستان کی اُبھرتی ہوئی خوبصورت اور باصلاحیت اداکارہ زارا نور عباس ایسی شخصیت ہیں، جن کا تعلق پاکستان کی نامور اور بہترین اداکاراؤں سے ہے۔ تاہم اس کے باوجود زارا کی شوبز انڈسٹری میں انٹری ان کی اپنی محنت، شاندار اداکاری اور لگن کا نتیجہ ہے۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹویٹر پر اداکارہ کا ڈانس بہت مقبول ہوگیا ہے۔ جسے صارفین کی جانب سے پسند کیا جارہاہے۔ ویڈیو میں زارا میک روم میں ڈانس کر رہی ہوتی ہیں کہ اداکار احمد علی انٹری مارتے ہیں اور ڈانس کو جاری رکھنے کا کہتے ہیں۔ 

اداکارہ کو پتہ نہیں ہوتا کہ اس ڈانس کی ویڈیو بن رہی ہے اور جیسے ہی انھیں معلوم ہوتا ہے وہ ویڈیو بنانے والے کے پاس آتی ہیں اوربھاگ کر آتی ہیں اور ویڈیو روکنے کا کہتی ہیں۔ زارا نور کےاس ڈانس کو ٹویٹر صارفین خوب انجوائے کر رہے ہیں۔ اداکارہ نے ثابت کردیا ہے کہ وہ ایک بہترین اداکارہ کیساتھ ساتھ ڈانسر بھی ہیں۔ اپنی متاثر کن اداکاری سے مداحوں اور شوبز انڈسٹری میں لوگوں کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوتی جا رہی ہیں۔

مزیدخبریں