ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایان علی نے اپنی زندگی بھر کی کمائی سے متعلق بڑا اعلان کر دیا

ایان علی نے اپنی زندگی بھر کی کمائی سے متعلق بڑا اعلان کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 (ویب ڈیسک) ماڈل اور گلوکارہ ایان علی نے اپنی آمدنی کا 50فیصد حصہ فلاحی کاموں کے لیے وقف کردیا۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنی ایک بولڈ تصویر شیئر کی اور اپنے مداحوں کے لیے ایک طویل پیغام لکھا۔

ایان علی نے بتایا کہ انہوں نے ایک این جی او بنائی ہوئی ہے جو برطانیہ میں رجسٹرڈ ہے اور میں خواتین اور بچوں کو محفوظ اور بہتر زندگی دینے کے لیے کام کررہی ہوں۔ اب میں نے فیصلہ کیا ہے کہ میں اپنی آمدن کا 50فیصد حصہ فلاحی کاموں کیلئے وقف کروں گی۔ انہوں نے کہا کہ میں ہر اُس بات پر یقین رکھتی ہوں جو ہماری زندگی میں ہوتی ہے اور ہمیں بہتری کی طرف لے جاتی ہے۔ 


ایان علی نے بتایاکہ ان کی فلاحی آرگنائزیشن ’بی مائی فرینڈ فاؤنڈیشن‘ برطانیہ میں رجسٹرڈ ہے۔ یہ فاؤنڈیشن خواتین اور بچوں کی کسی بھی شکل میں مدد کرنے کے لیے کام کررہی ہے جس میں تعلیم ، طبی سہولیات  اور قانونی مدد وغیرہ شامل ہے۔
 
واضح رہے کہ ایان علی کو  14 مارچ 2015 کو اسلام آباد بے نظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے 5 لاکھ سے زائد ڈالرز دبئی اسمگل کرتے ہوئے گرفتار کیاگیا تھا۔ بعد ازاں عدالت نے انہیں ضمانت پر رہاکیا جس کے بعد وہ بیرون ملک چلی گئیں لیکن درجنوں بار طلبی کے باوجود ایان علی کرنسی اسمگلنگ کیس میں عدالت میں پیش نہیں ہوئیں۔ جس کے باعث ایان علی کو اشتہاری  قرار دیا جا چکا ہے اور ان کا اپارٹمنٹ بھی ضبط کیا جا چکا ہے۔

Shazia Bashir

Content Writer