شیخ رشید نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا

25 Sep, 2020 | 05:12 PM

Arslan Sheikh
Read more!

( سٹی 42 ) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کہتے ہیں نواز شریف نے جو تقریر کی وہ مودی اور را کی تقریر ہے، مریم نواز نے پہلے بھی نواز شریف کو مروایا اب پھر مروائے گی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر شیخ رشید نے کہا کہ مریم نواز نے پہلے بھی نواز شریف کو مروایا اب پھر مروائے گی۔ نواز شریف کو اقتدار سے نکالنے والی بھی مریم ہے۔انہوں نے کہا کہ ابھی ملاقاتوں کا بتایا ہےاگرفون ریکارڈ کا ڈیٹا دیا تو ملک میں قیامت آجائے گی۔ شہباز شریف میری پارٹی کا آدمی ہے۔ یہ نہ استعفیٰ دیں گے اور نہ ہی دھرنا دیں گے اور یہ سارے چور جیلوں میں جائیں گے۔ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ملک آگے جارہا ہے۔ 

شیخ رشید نے کہا کہ سارے سیاستدان جی ایچ کیو کی پیداوار ہیں، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی سے ملنا اعزاز کی بات ہے اور پاک فوج کا ترجمان ہونے پر مجے فخر ہے۔ 

مزیدخبریں