(عرفان ملک)سابقہ فوجی ایک بار پھر لاہور پولیس کا حصہ بن گئے، لاہور پولیس نے نوسو گیارہ سابقہ فوجی کنٹریکٹ پر دوبارہ بھرتی کر لیے.
تفصیلات کے مطابق لاہور پولیس کی جانب سے بارہ سو فوجی اہلکاروں کو سابقہ دور حکومت میں کنٹریکٹ پر بھرتی کیا تھا لیکن چند ماہ قبل ان اہلکاروں کو لاہور پولیس نے کنٹریکٹ بحال نہ کرتے ہوئے نوکریوں سے فارغ کر دیا تھا۔ سابقہ فوجیوں نے عدالت سے پولیس کے فیصلے کے چیلنج کیا جس پر عدالت نے انہیں ریلیف دے کر پھر سے بھرتی کرنے کے احکامات دیئے ۔عدالتی احکامات کے بعد دوبارہ لاہور پولیس نے سابقہ نو سو گیارہ سابقہ فوجیوں کو بھرتی کر لیا ۔
سابقہ فوجیوں کو لاہور پولیس نے کنٹریکٹ پر بھرتی کر لیا ہے جن کو پولیس لائن میں رپورٹ کرنے کے احکامات بھی جاری کر دیئے گئے ہیں۔