پنجاب بیورو کریسی دو حصوں میں تقسیم ہوگئی

25 Sep, 2020 | 01:20 PM

M .SAJID .KHAN

(قیصرکھوکھر)صوبہ ایک،وزیراعلیٰ ایک اور چیف سیکرٹری دو بن گئے، جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کا قیام، بیوروکریسی کے اختیارات بھی تقسیم،چیف سیکرٹری جواد رفیق ملک پورے صوبےکی بجائےچیف سیکرٹری وسطیٰ اور چیف سیکرٹری شمالی پنجاب بن گئے، جنوبی پنجاب کےچیف سیکرٹری کےاختیارات ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب زاہد زمان کو مل گئے۔

تفصیلات کے مطابق جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کا قیام جہاں صوبےکی عوام کے لیے خوش آئند ثابت ہو گا وہیں اعلیٰ انتظامی افسران پر ذمہ داریوں کا بوجھ بھی کم ہوگا،وسطی اور شمالی پنجاب کا چیف سیکرٹری الگ جبکہ جنوبی پنجاب کے چیف سیکرٹری الگ ہوں گے۔
چیف سیکرٹری جواد رفیق ملک پنجاب کی بجائےچیف سیکرٹری وسطی اور چیف سیکرٹری شمالی پنجاب بن گئے، جنوبی پنجاب کےچیف سیکرٹری کےاختیارات ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب زاہد زمان کومل گئے ہیں،پنجاب رولز آف بزنس میں ترمیم کر کے چیف سیکرٹری پنجاب کےاختیارات پر بڑی کٹوتی کی گئی ہے۔
پنجاب سول سیکرٹریٹ کےمحکموں کےتمام سیکرٹری بھی آدھےپنجاب کے معاملات دیکھیں گے،ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساؤتھ پنجاب براہ راست وزیراعلیٰ پنجاب کےماتحت ہوں گے، جنوبی پنجاب کےسیکرٹریزکا چیف سیکرٹری یا لاہورکے سیکرٹریزسے کوئی تعلق نہ رہا،پنجاب رولز آف بزنس میں ترمیم کے بعد جنوبی پنجاب کے تمام اضلاع اور تحصیل انتظامیہ کو لاہور سیکرٹریٹ کوئی حکم نہیں دے سکتا ہے،جبکہ جنوبی پنجاب کے افسران کی ترقی کا اختیار اب بھی لاہور سیکرٹریٹ کے پاس ہے۔

جنوبی پنجاب افسران کےتقرر و تبادلےکا اختیار اب بھی سول سیکرٹریٹ لاہور کے پاس رہے گا، جنوبی پنجاب کی انتظامیہ کی اے سی آر ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساؤتھ پنجاب لکھےگا، جنوبی پنجاب انتظامیہ کےتبادلے چیف سیکرٹری پنجاب کریں گے۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساؤتھ پنجاب کو چیف سیکرٹری کے اختیارات دے دیئےگئے جبکہ جنوبی پنجاب کی افسرشاہی کےاختیارات بارے کئی مقامات پر رولزخاموش ہیں۔

مزیدخبریں