منشاء بم کے بیٹے نے 26 پلاٹوں کی ملکیت کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا

25 Sep, 2020 | 01:30 PM

Shazia Bashir

 ملک اشرف: منشاء بم کے بیٹے طارق منشاء نے 26 پلاٹوں کی ملکیت کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا، عدالت نے پنجاب حکومت اور ایل ڈی اے کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔
 

تفصیلات کے مطابق منشاء بم کے بیٹے طارق منشاء نے 26 پلاٹوں کی ملکیت کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا، عدالت نے پنجاب حکومت اور ایل ڈی اے کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

  جسٹس عائشہ اے ملک نے طارق منشاء کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیاگیا کہ جوہر ٹاؤن میں 26 پلاٹس میری سکیم کیلئے حاصل کردہ اراضی کے بدلے میں دیئے گئے، اتھارٹی کی منظوری کے باوجود ایل ڈی اے پلاٹوں کی ملکیت منتقل نہیں کررہا۔

درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیاگیا کہ جوہر ٹاؤن میں واقع 26 پلاٹ درخواست گزار کے قبضے میں ہیں، درخواست گزارنے استدعا کی کہ عدالت ایل ڈی اے کو ان پلاٹوں کی ملکیت منتقل کرنے کا حکم دے،    منشاء بم۔ ے پلاٹوں کے معاملے پر سپریم کورٹ نے منشاء بم کے پلاٹوں پر قبضوں پر ازخود نوٹس لیاتھا ۔

سپریم کورٹ نے منشاء بم اور ان کے بیٹوں کو ناجائز قبضوں میں گرفتار بھی کرایاتھا جس کے بعد اب منشاء بم اور اس کے بیٹوں کی جائیدادوں کے اکثر کیسز عدالتوں میں زیر سماعت ہیں۔

مزیدخبریں