ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ایس ایل فرنچائزز کیس، پی سی بی سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری

پی ایس ایل فرنچائزز کیس، پی سی بی سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف: لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان سپر لیگ کے فرنچائزز کی درخواست پر پاکستان کرکٹ بورڈ سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کر تے ہوئے جواب طلب کرلیا , عدالت نے تاحکم ثانی فانچائرز مالکان کے خلاف تادیبی کارروائی روک دی۔

تفصیلات کے مطابق  لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے عالمگیر خان ترین سمیت دیگرز کی درخواست پر سماعت کی جس میں میں پی ایس ایل کیلئے مالی ڈھانچے کی تشکیل کو چیلنج کیا گیا، درخواست گزاروں کی جانب سے سیلمان اکرم راجہ اور احمربلال صوفی ایڈوکیٹ پیش ہوئے۔


پاکستان کرکٹ بورڈ کے وکیل تفضل رضوی نے درخواستوں کے قابل سماعت ہونے پر اعتراض اتھایا دیا. بورڈ کے وکیل نے نشاندہی  کی کہ درخواست گزار مالکان عدالت کے بجائے کرکٹ بورڈ حکام سے بات کریں. درخواست گزارواں کے وکلاء سلیمان اکرم راجہ اور احمر بلال صوفی نے دلائل دیتے ہوئے خدشہ ظاہر کیا کہ پی سی بی کے اس اقدام سے فرنچائز کو مالی نقصان ہو گا.

پی سی بی کا پی ایس ایل کام ناصرف آرگنائزر ہے بلکہ برابری کے بنیاد پر شفاف طریقہ سے کام کرنے کا پابند ہے. پی سی بی نے یکرطفہ فیصلوں سے پی ایس ایل کا چھٹا سیزن کینسل ہو سکتا ہے درخواست گزار نے خدشہ ظاہر کیا کہ پی سی پی کا یہ اقدام کرکٹ کے فروغ اور عوام کی تفریح مین رکاوٹ بن سکتا ہے. 

درخواست میں استدعا کی گئی کہ سی پی فرنچائزز کا موقف سن کر ان کے تحفظات دور کرے اور پی سی پی کو حکم دیا جائے کہ پی ایس ایل کے اس مالی ڈھانچے پر نظر ثانی کرے،  درخواست پر مزید کارروائی 30 ستمبر ہوگی۔

Shazia Bashir

Content Writer