ترک ڈرامہ’ارطغرل غازی‘ کی گوکچہ خاتون پاکستانی دلہن بن گئیں

25 Sep, 2020 | 11:54 AM

M .SAJID .KHAN

(سٹی42)اسلامی فتوحات پر مبنی شہرہ آفاق تُرک سیریز ’ ارطغرل غازی‘ میں کے کردار سوشل میڈیا پر متحرک نظر آتے ہیں، ترک اداکارہ اسراء بلجیک کے علاوہ باقی اداکار بھی مداحوں کے ساتھ اپنی ویڈیوز اور تصویریں شیئر کرتے رہتے ہیں، اب ڈرامے کی اہم اداکارہ گوکچہ خاتون  تُرک اداکارہ برکو کیراٹیلی کی پاکستانی دلہن بنے ویڈیوز سامنے آئی۔

تفصیلات کے مطابق  اسلامی فتوحات پر مبنی شہرہ آفاق ترک سیریز ’ ارطغرل غازی‘ کا چرچہ پاکستان سمیت دنیا بھر کے متعدد ممالک میں ہورہا ہے جس کو ےحد پسند کیا جارہا ہے، پاکستان میں وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر نشر کیا جانے والا یہ ڈرامہ پاکستان میں کافی مقبولیت حاصل کرچکا ہے، اس ڈرامہ کا ہر کردار پاکستان کو مشکور نظر آرہا ہے کیو نکہ جو پذیرائی اس کو پاکستان میں حاصل ہوئی وہ کسی اور ملک میں نہیں۔

تُرک سیریز ’ ارطغرل غازی‘میں گوکچہ خاتون کا کردار ادا کرنے والی تُرک اداکارہ برکو کیراٹیلی کے نئے پاکستانی برائیڈل شوٹ کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔سوشل  میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں وہ پاکستانی دُلہن کے روایتی لباس میں ملبوس ہیں۔یہ تصویریں اور ویڈیوز اداکارہ نے ایک پاکستانی ڈیزائنر کے لیے شوٹ کروایا ہے۔

ویڈیوز اور تصاویر سامنے آنے پر مداحوں کو حیرت کے مارے منہ تکتے رہ گئے، ترک اداکارہ کو پاکستانی دلہن کا روپ دھارے دیکھ کر مداح خاموش نہ رہ سکے اور اداکارہ کے اس دلکش انداز کو بے حد پسند کیا ۔ انسٹاگرام پیچ'glossclosetpakistan' پر شئیر ہونے والی  تُرک اداکارہ برکو کیراٹیلی کی ویڈیوز اور تصویروں پر صارفین کی جانب سے خوب پسندیدگی کا اظہار کیا جارہا ہے اور کمنٹس سیشن میں سوشل میڈیا صارفین ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کررہے ہیں۔

مزیدخبریں