توہین عدالت کی درخواست پر لیسکو چیف کو نوٹس جاری

25 Sep, 2019 | 04:29 PM

Shazia Bashir

سٹی42: عدالتی حکم کے باوجود اُتارے گئے میٹرز نہ لگانے کا معاملہ، لاہور ہائی کورٹ میں لیسکو چیف مجاہد پرویز چٹھہ سمیت دیگر کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

جسٹس شاہد کریم نے چونگی امرسدھو کے رہائشی محمد رفیق کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزارنے موقف اختیار کیا کہ اس کے گھرپرچارمیٹرلگے تھے تمام بل بھی ادا شدہ ہیں۔ کسی دیگر کے نام میٹر کے بل کی نادہندگی پر درخواست گزارکے گھر کے میٹراُتار لئے گئے، میٹرزکی بحالی کیلئے لیسکو چیف کو درخواست دی، شنوائی نہ ہونے پر ہائیکورٹ سے رجوع کیا، عدالت نے لیسکوچیف کواُتارے گئے میٹرز لگانے کا حکم دیا۔

عدالت کے بارہ جون 2019 کے حکم پر عمل نہیں کیا جا رہا ہے، درخواست گزار نے استدعا کی کہ حکم عدولی پر لیسکوچیف سمیت دیگر کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے، عدالت لیسکو چیف سمیت دیگر سے جواب طلب کرلیا۔

مزیدخبریں