ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پبلک سیکٹر کمپنیز کیلئے قرض کی مد فنڈز کی منظوری

پبلک سیکٹر کمپنیز کیلئے قرض کی مد فنڈز کی منظوری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی عباس: سیاسی مخالفت یا نظریہ ضرورت؟ تحریک انصاف نے سالہا سال کی تنقید کے باوجود  پبلک سیکٹر کمپنیز  کیلئے قرض کی مد فنڈز کی منظوری دے دی۔

پنجاب کی پبلک سیکٹرز کمپنی کو رواں سال فنڈز کے اجرا کیلئے مختلف مدات میں قرضہ جات کی منظوری دیدی ہے جس میں پنجاب انرجی ہولڈنگ کمپنی، پنجاب منرل کمپنی، سوشل پروٹیکشن اتھارٹی، ایگری کلچر فوڈ ڈرگ اتھارٹی سمیت کمپنیز کیلئے اربوں روپے منظورکئے گئے ہیں۔ ہیلتھ فسیلیٹیز مینجمنٹ کمپنی کیلئے 6 ارب، سوشل پروٹیکشن اتھارٹی کیلئے 4 ارب منظور کر دیےگئے۔ پنجاب انرجی ہولڈنگ کمپنی کیلئے ساڑھے تین ارب روپے کے قرضے کی منظوری بھی دیدی گئی، نیب میں زیر تفتیش صوبے بھر کی ویسٹ مینجمنٹ کمپنیز کیلئے بھی خزانے کے منہ کھول دیے گئے۔

لاہورویسٹ مینجمنٹ کمپنی، راولپنڈی، گوجرانوالہ، فیصل آباداور بہاولپور ویسٹ مینجمنٹ کمپنیز پربھی نوازشات کی بارش کی گئی ہے، پنجاب ایگری کلچرفوڈڈرگ اتھارٹی کیلئے2 ارب، والڈسٹی اتھارٹی کیلئے ایک ارب سے زائد، پنجاب منرلزکمپنی کیلئے47 کروڑکی منظوری دی گئی۔ پنجاب حکومت نےدانش سکولز اتھارٹی کیلئےڈیڑھ ارب، لاہورٹرانسپورٹ کمپنی کوبھی65 کروڑ سے زائد کی نوازشات کی جائیں گی۔

انفراسٹرکچرڈویلپمنٹ اتھارٹی کیلئے 59 کروڑ، ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹ اتھارٹی کیلئے 23کروڑ، بلڈ ٹرانسفیوژن اتھارٹی کیلئے18 کروڑکی منظوری دی گئی۔ اورنج لائن میٹروٹرین کیلئےبھی 2ارب 62 کروڑکی منظوری دی گئی ہے۔ 

Shazia Bashir

Content Writer