اداکارہ اقراء عزیز نے بڑی آفر ٹھکرا دی

25 Sep, 2019 | 12:34 PM

Sughra Afzal

 (زین مدنی ) معروف اداکارہ اقراء عزیز نے رنگ گورا کرنے والی کریموں کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے کریم کا اشتہار کرنے سے انکار کردیا۔

 اداکارہ اقرا عزیر کو ایک نجی کمپنی نے گورا رنگ کرنے والی کریم کے اشتہار کے لیے پیشکش کی جس کو اداکارہ نے نامناسب قرار دیتے ہوئے آفر ٹھکرادی، اداکارہ نے اشتہار کرنے سے انکار کردیا جس کے بعد ان کے منگیتر یاسرحسین نے اپنے انسٹاگرام اکاؤئنٹ پراقرا کے اس مثبت فیصلے پر انہیں سراہا۔

یاسر نے اپنی پوسٹ میں مزید لکھا کہ جرات مندانہ اور صحیح قدم اٹھایا ہے آپ نے، بے شک کسی گورے کو کسی کالے اور کسی کالے کو کسی گورے پر کوئی فضیلت نہیں، اللہ نے ہمیں جیسا بنایا ہے اسی میں خوش رہیں۔

مزیدخبریں