قذافی بٹ: وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کا میرپور آزاد کشمیر جانے کا فیصلہ، عثمان بزدار زلزلہ متاثرین سے اظہار یکجہتی کے لئے میرپور جائیں گے۔
وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے آزاد کشمیر میرپور میں زلزلہ سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، آئندہ ایک دو روز میں وزیراعلی پنجاب میرپور جائیں گے، وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ زلزلہ متاثرین کی بحالی کے لئے جو بھی کرسکے وہ کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں زلزلہ متاثرین کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔