لاہور چیمبر الیکشن، پیاف فاونڈر الائنس نے میدان مارلیا

25 Sep, 2019 | 11:05 AM

Shazia Bashir

شہزاد خان ابدالی: لاہور چیمبر آف کامرس کے الیکشن کمیشن ممبران نے نتائج کا اعلان کردیا، پیاف فاونڈر الائنس نے ایک ہزارآٹھ سو اٹھاون ووٹ حاصل کرکے کلین سویپ کردیا، جبکہ لاہور بزنسمین فرنٹ ایک ہزار چار سو سینتالیس ووٹ حاصل کرکے ہار گیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور چیمبر کے الیکشن کمیشن ممبران سہیل لاشاری، شاہد حسن شیخ، فاروق افتخار نے لاہور چیمبر کی ایسوسی ایٹ کلاس کے الیکشن کے نتائج کا اعلان کردیا، نتائج کے مطابق پیاف فاونڈر الائانس نے ایسوسی ایٹ کی تمام نشستوں پر کلین سویپ کردیا۔ پیاف فاونڈر الائنس نے ایک ہزار آٹھ سو ستاون پینل ووٹ حاصل کر کے کلین سویپ کیا جبکہ مدمقابل لاہور بزنس مین فرنٹ ایک ہزار چار سو سینتالیس پینل ووٹ حاصل کرسکا۔

پیاف فاؤنڈرز الائنس کےامیدواران ملک محمد خالد دوہزاردوسو اناسی، خادم حیسن دوہزار دوسو اسی، شیخ سجاد افضل دوہزار دوسو بانوے، محمد آصف سحر دوہزار دوسو سڑسٹھ، ذیشان سہیل دوہزار دو باون، واصف یوسف دوہزار ایک سو تراسی اور یاسر خورشید دوہزار اٹھاون ووٹ لے کر کامیاب ہوگے۔ لاہور بزنسمین فرنٹ کے محمد امجد چوہدری ایک ہزار سات سو بتیس، میاں جاوید علی ایک ہزار سات سو انیس، آصف صدیق ایک ہزار چھے سو باسٹھ، شیخ فضل الہیٰ ایک یزار سات سو تئیس، نبیل محمود طارق ایک ہزار ہانچ سو اکیانوے، محمد اکرم ایک ہزار چھے سو بارہ اور راجہ حسن اختر ایک ہزار ہانچ اکیانوے نمبر حاصل کرکے ہار گئے۔

مزیدخبریں