پنجاب کے نئے بلدیاتی نظام پر مشاورت مکمل

25 Sep, 2018 | 09:35 PM

Shazia Bashir

  سینئر وزیر عبدالعلیم خان کی زیرصدارت اجلاس ہوا۔ عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ بلدیاتی انتخابات پارٹی نہیں مقبولیت کی بنیاد پر ہوں گے۔ علیم خان کا کہنا تھا بلدیاتی انتخاب کے لئے نئی حلقہ بندیاں کرائی جائیں گی۔

 جبکہ ہر یونین کونسل میں 3 منتخب اور 3 مخصوص نمائندے ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا نئے بلدیاتی انتخاب کی منظوری وزیر اعظم عمران خان دیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کے ویژن کے مطابق اختیارات نچلی سطح پر منتقل ہونے جا رہے ہیں۔

مزیدخبریں