(عیشہ خان) یوحنا آباد میں گھر سے بائیس سالہ خاتون کی آگ سے جھلسی ہوئی لاش برآمد، پولیس نے ابتدائی تحقیقات میں حادثاتی موت قرار دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق یوحنا آباد کے علاقے مندری چوک میں میری ارشاد نامی لڑکی کی گھر سے جھلسی ہوئی لاش برآمد ہوئی، پولیس کے مطابق حادثہ کے وقت میری گھر میں اکیلی تھی اور گیس لیکچ کے باعث سلنڈر پھٹنے کی وجہ سے اسکی موت واقع ہوئی، پولیس نے ابتدائی تحقیقات میں میری کی موت کو حادثاتی قرار دے دیا، جبکہ عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ بچے سکول سے گھرآئے،جب دروازہ کھٹکھٹانے پر نہ کھلا تو ہمسائیوں نے دروازہ توڑدیا، اس دوران کمرے میں خاتون کو آگ لگی ہوئی تھی جائےحادثہ پر ریسکیو کو بلایا گیا لیکن خاتون زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئےجاں بحق ہو گئی تھی، پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثا کےحوالے کر دی۔