(قذافی بٹ) گورنر پنجاب سے اپٹما کے وفد نے ملاقات کی ،گورنر پنجاب کا کہنا تھاکہ سابق حکومت نے بزنس کمیونٹی کی حوصلہ شکنی کی ۔
تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے اپٹما کے وفد نے ملاقات کی ،ملاقات میں ٹیکسٹائل سیکٹرکی بہتری کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا،گورنرپنجاب کا کہنا تھا کہ گزشتہ حکومت نے بزنس کمیونٹی کی حوصلہ شکنی کی،بزنس کمیونٹی کوعزت د یں گے اورمسائل حل کریں گے،اوورسیزپاکستانیوں کوفش انڈسٹری میں لائیں گے،غربت کاخاتمہ کرنے کیلئے نئی ملازمتیں پیداکرناہوں گی۔
اپٹماوفدکے گروپ لیڈرگوہراعجاز کا کہنا تھا کہ اگر حکومت ٹیکسٹائل صنعت پر اسی طرح تو جہ دے تو ہمیں کسی سے پیسے مانگنے کی ضرورت نہیں پڑےگی،ٹیکسٹائل انڈسٹری کے مسائل حل ہونے سے نوکریاں نکلیں گی،پنجاب صنعتوں کاقبرستان بن چکاتھا،حکومت کے ا حسن اقدامات سے ٹیکسٹائل کی صنعت میں ترقی ہوئی ہے،پنجاب کے اند رگیس اوربجلی مہنگی ملتی رہی ہے،لیڈر کا کہنا تھا کہ ٹیکسٹائل انڈسٹری میں گیس اوربجلی سستی فراہم کرنےکی سفارشات دیں،تمام صنعتکارحکومت کےساتھ کھڑ ے ہیں۔
علاوہ ازیں وفد میں شامل مرکزی چئیرمین عامر فیاض، چئیرمین پنجاب اپٹماعلی ایس ایم تنویر،فواد مختار،فضل احمدشیخ،شرجیل خالد،شاہد مظہر،خواجہ انیس، جاوید اقبال، انیس الحق سمیت دیگررہنمابھی موجود تھے۔
سابق حکومت نےبزنس کمیونٹی کی حوصلہ شکنی کی: گورنرپنجاب
25 Sep, 2018 | 04:43 PM
Read more!