ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

موبائل فون جام کرنے کے بعد لوٹنے والے ڈاکو ایک اور گھر کو لوٹ کر چلے گئے

 موبائل فون جام کرنے کے بعد لوٹنے والے ڈاکو ایک اور گھر کو لوٹ کر چلے گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  لاہور میں ڈاکو انٹرنیٹ اور موبائل فون کے سنگلز جام کرنے والی ڈیوائسز لئے گھوم رہے ہیں اور پولیس راتوں کو سڑکوں کے تاریک کونوں پر چھپ کر شریف شہریوں کی تلاشیاں لینے میں وقت گزار رہی ہے۔ 

لاہور مین ایک اور ڈکیتی کے دوران ڈٓکوؤں نے گھر مین گھسنے سے پہلے ہی اس گھر کے اندر موجود تمام موبائل فونز اور وائی فائی ڈیوائسز کے سگنل جام کر دیئے اس کے بعد اندر گھس کر اسلحہ کے زور پر فیملی کو لوٹا اور کسی مداخلت کے خوف سے بے پروا، واپس چلے گئے۔ 

لاہور کی پوش آبادی ڈیفنس میں اپنے بظاہر محفوظ گھر کے اندر بیٹھے لٹ جانے والے شہریوں نے بتایا کہ ان کے گھر میں گھسنے والے  5 ڈاکووں نے ڈکیتی کے دوران جیمر ڈیوائس استعمال کی، ڈاکوؤں کے گھر میں داخل ہوتے ہی موبائل اور وائی فائی ڈیوائس نے کام کرنا بند  کر دیا۔ موبائل سگنلز جیمر ڈیوائس ایک ڈاکو نے ہاتھ میں پکڑی ہوئی تھی۔

 پانچ ڈاکو شہری مبشر کے گھر سے ایک کروڑ  روپے کی لوٹ مار کر کے اطمنان سے واپس گئے۔ اس  پانچ رکنی گینگ کے متعلق پولیس کو معلوم ہے کہ وہ  پہلے بھی ڈکیتی کے دوران جیمر ڈیوائس استعمال کرچکا ہے۔ یہ  ڈاکو واردات کے لیے گاڑی استعمال کرتے ہیں۔

 پولیس  ان ڈاکؤوں کی گرد کو بھی چھونے مین کامیاب نہین وہ پا رہی لیکن ۔۔۔ " تاہم ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے جاری ہیں۔"