سٹی42: وزیر اعلیٰ مریم نواز نے مسلم لیگ (ن) کی سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ اور پنجاب اسمبلی کی ثانیہ عاشق کو معاون خصوصی بنا کر صوبائی کابینہ میں شامل کرلیا۔
ثانیہ عاشق جبین کو سپیشل ایجوکیشن کیلئے وزیراعلیٰ کی معاون خصوصی مقرر کیا گیا ہے۔ اس تقرر کا نوٹیفکیشن کردیا گیا ہے۔
ثانیہ عاشق کئی سال سے سوشل پلیٹ فارمز پر مسلم لیگ نون کے مقاصد کو پروموٹ کرنے والے ایکٹیوسٹوں کی پہلی صف میں شامل رہی ہیں۔