لاہور میں جلد ہی پنک بسیں چلیں گی، اعلان ہوگیا

25 Oct, 2024 | 08:42 PM

ویب ڈیسک  : پنجاب حکومت کی جانب سے لاہور میں پنک بسیں چلانےکا اعلان کیا گیا ہے ۔

پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں وزیر ٹرانسپورٹ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنک بسیں منگوا رہے ہیں اور ہر سڑک پر ایک سے 2 بسیں خواتین کیلئے چلائیں گے، 300 بسیں آ جائیں گی تو لاہور کے 16 روٹ پر چلائیں گے۔ 

اسپیکر ملک محمد احمد خان نے استفسار کیا کہ میٹرو لاہور میں بنتی ہے تو اس کی ترقی میں لاہور میونسپل کارپوریشن کو حصہ ڈالنا چاہیے لاہور کے ترقیاتی کاموں کا بوجھ ٹوبہ ٹیک سنگھ کے شہری کیوں اٹھائیں؟، جس پر بلال اکبر نے کہا کہ امید ہے ایسا لوکل گورنمنٹ ایکٹ آئے گا کہ صوبائی معاملات لوکل گورنمنٹ کو دیدیں گے لاہور میں کافی سرمایہ کاری ہو چکی، اب فیصل آباد، سیالکوٹ اور ملتان میں بی آر ٹی بنائیں گے جب کہ 5 سے 6 ہزار بسیں ڈویژنل ہیڈکوارٹرز میں چلائیں گے۔

اسپیکر نے کہا کہ سندھ میں خواتین کے لئے علیحدہ پنک بس متعارف کرائی گئی ہے۔ اپوزیشن رکن سردار محمدعلی خان نے فتح جنگ میں خواتین اور طالبات کےلئے بسیں چلانےکامطالبہ کیا ہے۔

مزیدخبریں