حزب اللہ کے راکٹوں سے اسرائیل کے دو گاؤں میں 11 زخمی

25 Oct, 2024 | 07:49 PM

Waseem Azmet

سٹی42: حزب اللہ کی اسرائیل پر راکتوں کی بارش مین جمعہ کے روز بھی کوئی کمی نہیں آئی۔ دو آبادیوں پر راکٹ گرنے کے واقعات مین کم از کم 11 افراد زخمی ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔

مغربی گلیلی کے علاقے شومیرا میں راکٹ گرنے سے کم از کم چھ افراد زخمی ہو گئے ہیں۔امدادی کارکنوں کا کہنا ہے کہ راکٹ حملے کے تمام متاثرین  بہتر حالت میں ہیں۔

IDF کی طرف سے اس راکٹ ےک آبادی تک پہنچنے پر  فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا ہے۔

شمالی عرب قصبے مجد الکرم میں راکٹ کے حملے میں ہلاکتوں کی اطلاعات کے بعد مقامی طبی عملہ کے وضاحت کی ہے کہ  راکٹ کے حملے کی زد مین آنے والے کم از کم پانچ افراد زخمی ہیں جن میں سے بعض کی حالت تشویشناک اور تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

لبنان سے فائر کئے جانے والے راکٹوں کے  بیراج کی آمد سے پہلے مجد الکرم اور دیگر قصبوں میں سائرن بج رہے تھے۔

مزیدخبریں