ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حزب اللہ کے راکٹوں سے اسرائیل کے دو گاؤں میں 11 زخمی

Hezbollah Israel war, Hwzbollah rocket barrage on Israeli cities and towns
کیپشن: سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو سے اسکرین گریب; اس ویڈیو مین  بظاہر 25 اکتوبر 2024 کو لبنان سے داغے گئے راکٹ کے مجد الکرم سے ٹکرانے کے بعد ایک زخمی شخص کو نکالتے ہوئے دکھایا گیا ہے (کاپی رائٹ قانون کی شق 27a کے مطابق استعمال کیا گیا ہے)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: حزب اللہ کی اسرائیل پر راکتوں کی بارش مین جمعہ کے روز بھی کوئی کمی نہیں آئی۔ دو آبادیوں پر راکٹ گرنے کے واقعات مین کم از کم 11 افراد زخمی ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔

مغربی گلیلی کے علاقے شومیرا میں راکٹ گرنے سے کم از کم چھ افراد زخمی ہو گئے ہیں۔امدادی کارکنوں کا کہنا ہے کہ راکٹ حملے کے تمام متاثرین  بہتر حالت میں ہیں۔

IDF کی طرف سے اس راکٹ ےک آبادی تک پہنچنے پر  فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا ہے۔

شمالی عرب قصبے مجد الکرم میں راکٹ کے حملے میں ہلاکتوں کی اطلاعات کے بعد مقامی طبی عملہ کے وضاحت کی ہے کہ  راکٹ کے حملے کی زد مین آنے والے کم از کم پانچ افراد زخمی ہیں جن میں سے بعض کی حالت تشویشناک اور تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

لبنان سے فائر کئے جانے والے راکٹوں کے  بیراج کی آمد سے پہلے مجد الکرم اور دیگر قصبوں میں سائرن بج رہے تھے۔