درنایاب: واساکے شہرمیں مزید 8واٹر ٹینکس بنانےکےمنصوبےمیں پیش رفت ہوئی ہے ۔واٹر ٹینکس کے ٹینڈرز کو ای ٹینڈرنگ کے تحت ای پیڈ پر اپ لوڈ کردیا گیا۔
واسا نے پیپرا کی ویب سائٹ پر ٹینڈر اپ لوڈ کئے، ٹینڈر کھولنے کی حتمی تاریخ 4 نومبر ہوگی ۔ کریم پارک ، گلبرگ ، کوپر روڈ ، گارڈن ٹاؤن ، ٹکا چوک ،جوہر ٹاؤن کے واٹر سٹوریج ٹینک شامل ہیں ۔واٹر ٹینکس کے لئے بنیادی لاگت کا 3 فیصد ٹینڈرنگ بڈ لاگت ڈالنے کے لئے جمع کرانا لازم ہوگا ۔واسا پہلی مرتبہ ای ٹینڈرنگ کے تحت واٹر ٹینکس کا ٹینڈر پراسیس کررہا ہے۔ مجموعی طور پر 8 واٹر ٹینکس پر پانچ ارب سے زائد لاگت آئے گی ۔9ویں واٹر ٹینک کی لاگت ایک ارب سے زائد ہونے پر پی این ڈی سے منظور کرایا جائے گا۔ پی اینڈ ڈی سے منظوری کے بعد 9واں واٹر ٹینک تاجپورہ کی ٹینڈ ای پیڈ پر اپ لوڈ کیا جائے گا
شہرمیں مزید 8واٹر ٹینکس بنانے کا منصوبہ ، ٹینڈرزای ٹینڈرنگ کے ذریعے اپ لوڈ
25 Oct, 2024 | 06:56 PM