درنایاب: شہر کے دیگر منصوبوں کی طرح لاہور ٹرام پراجیکٹ بھی ایل ڈی اے کے ہاتھوں سے نکلنے لگا ، ایل ڈی اے نے حکومت پنجاب کو ٹرام منصوبے کی فزیبیلٹی کی سمری بھجوائی ،جو ٹرن ڈاون کرکے محکمہ سٹڈی کی ذمہ داری محکمہ ٹرانسپورٹ کو منتقل کردی گئی
کمشنر آفس نے فنڈز کی سمری روک کر سٹڈی کا کام پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کو دینے کی ہدایت کردی ہے ۔ ایل ڈی اے نے لاہور ٹرام منصوبے کی سٹڈی کیلئے سات کروڑ مانگنے کی سمری بھجوائی تھی ۔ ایل ڈی اے کو فنڈز تو نہ ملے ،البتہ سٹڈی کا کام بھی ہاتھوں سے نکل گیا ۔ لاہور ٹرام منصوبے کی سٹڈی اب پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کرے گی ۔ لاہور ٹرام منصوبے کو انٹیگریٹڈ ٹرانسپورٹ اربن پلاننگ سٹڈی پلان کا حصہ بنادیا گیا ۔ ڈی جی ایل ڈی اے نے سیکرٹری ٹرانسپورٹ اور ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کو سٹڈی جلد کرانے کے لئے خط لکھ دیا ہے ۔خط میں سٹڈی کیلئے ٹی او آرز بھی طے کرکے بھجوائے گئے ہیں ۔ روٹ ، پراجیکٹ ٹیکنالوجی ، رولنگ سٹاک ، فیول اور انرجی ایفیشنسی سمیت دیگر امور پر سٹڈی ہوگی